کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیرصدارت امن و امان اور جنرل لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ہنگامی اجلاس

کوئٹہ 28 دسمبر (نمائندہ عسکر): کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیرصدارت امن و امان اور جنرل لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن(ر)جمعہ داد خان اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کیپٹن(ر)اطہر عباس بذریعہ ویڈیو لنک کے شریک تھے،اجلاس میں کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں امن و امان اور جنرل لاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں کسی بھی فرد کو احتجاج کرنے کا پورا حق حاصل ہوتا ہے لیکن احتجاج کرنے کے بھی کچھ قوائد و ضوابط ہوتے ہیں اور احتجاج کرنے والوں پر یہ شرط عائد ہوتی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں پر جب کھبی بھی کوئی احتجاج ہوتا ہے تو اس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑتا ہے لیکن اب ایسا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہوگا جس میں احتجاج کی وجہ سےعام شہری کو تکلیف پہنچے یا کسی بھی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہو یااسے کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑے، حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی احتجاج کی صورت میں کوئی روڈ، کوئی سڑک ،کوئی قومی شاہراہ بلاک نہیں کی جائی گی کیونکہ سڑکوں اور قومی شاہراہوں کو بلاک کرنے سے نہ صرف مسافر اذیت میں آجاتے ہیں بلکہ ایمبولینسز بھی پھنس جاتی ہیں اور مریضوں کی جان کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں لہذا ایسے احتجاج کسی صورت برداشت نہیں اور انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے اس بات کو یقینی بنائے کے سڑکوں اور قومی شاہراہوں کی احتجاج کی وجہ سے بندش نہ ہو اور اس سلسلے میں جو کوئی بھی احتجاج کرنے کا خواہ ہو اس سے بات چیت کی جائے اور ان کو پر امن احتجاج کرنے کیلئے متبادل جگہیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکیں اور اگر کوئی بھی فرد یا پارٹی سڑکوں ،قوی شاہراہوں میں رکاوٹیں ڈالنےکی کوشش کرے تو ان کیخلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت سے سخت اقدامات اٹھائیں جائیں اور انتظامیہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ ہمہ وقت تیار رہے

Web Desk

Comments are closed.