کوٹ ادو (رانا شاھد محمود خاں): پولیو اریڈیکیشن میٹنگ میں صحت، تعلیم، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، پولیس، ایگریکلچر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ 2024 میں ہونے والی پہلی انسداد پولیو مہم کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ پولیو مہم کی تیاریاں بروقت مکمل ہونی چاہئیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 100 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اور انسداد پولیو مہم کیلئے مائیکرو پلان بنایا جائے۔ مہم سے قبل ٹیموں کی ٹریننگ اور قطروں کی افادیت کے بارے آگاہی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا تمام سرکاری محکموں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی اور مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.