کوئٹہ 28 دسمبر(نمائندہ عسکر): وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے کہا ہے کہ مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر آج مزید ہونہار طالب علموں میں لیپ ٹاپ کی مرحلہ وار تقسیم کر دی گئی ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کے تعلیمی اور علمی سفر میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ طلباء و طالبات علم کی بلندیوں کو چھو سکیں اور ستاروں پہ کمند ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہی ذہین نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ جو اپنی صلاحیتوں کے اظہار میں مجھے ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے، لیپ ٹاپ ان نوجوانوں کے لیے اگرچہ ایک مشین ہے مگر میرے لیے ایک مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ٹی سٹوڈنٹس میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فریدہ کاکڑ، ایچ ای سی کے رؤف شاہ، رجسٹرار بی یو ایم ایچ ایس سید اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ وزیراعظم کا قومی لیپ ٹاپ پروگرام نوجوانوں کو سماجی اور تعلیمی لحاظ سے بااختیار بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہونہار طلبائکے لیے مفت لیپ ٹاپ سکیم کا اجراء ایک اہم اقدام ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج کے دور کیلیے طلباء کیلیے لیپب ٹاپ بہت ضروری چیز ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ لیپ ٹاپ کا صحیح طریقے سے ریسرچ وغیرہ کیلئے استعمال کیا جائے۔ وائس چانسلر نے طلباء کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد کالج آف فزیوتھراپی کی فعالیت اور طلباء کو مکمل تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔پروگرام میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فریدہ کاکڑ، رجسٹرار بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سید اورنگزیب صاحب، ایچ ای سی رووف شاہ صاحب،پروفیسر ڈاکٹر ندیم صمد شیخ صاحب اور دیگر نے بھی طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔
Comments are closed.