لاہور۔28دسمبر (نمائندہ عسکر):میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مراحل میں ہے،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی میو ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے فنشنگ کے کاموں اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ جنوری کے آغاز میں ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈیشن کے بعد کھول دیا جائے گا۔
وزیراعلی نے تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کی تعریف کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کیلئے مناسب سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایمرجنسی بلاک کا 100 فیصد کام جنوری کے آغاز میں مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ تعمیرات ومواصلات کی کارکردگی کو سراہا۔
سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.