زرمبادلہ کے ذخائر 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ کے بعد 12.85 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔28دسمبر (نمائندہ عسکر):زرمبادلہ کے ذخائر 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ کے بعد 12.85 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.757 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.098 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران حکومت پاکستان کی وصولیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Web Desk

Comments are closed.