شعبہ نرسنگ 16 گریڈ کی 240 اسامیاں ہیڈ نرس کی 32 اسامیوں پرپبلک سروس کمیشن کے ذریعے جلد بھرتیاں کی جائینگی،سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان

کوئٹہ۔ 28 دسمبر (نمائندہ عسکر):سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں نرسنگ پبلک اسکول اورنرسنگ کالجز کے انفراسٹرکچر کےساتھ ہیومین ریسورس کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پوراکرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں شعبہ نرسنگ 16 گریڈ کی 240 اسامیاں ہیڈ نرس کی 32 اسامیوں پرپبلک سروس کمیشن کے ذریعے جلد بھرتیاں کی جائینگی ٹیوٹرنرس فوری طور پر اپنی سالانہ اے ایس آر رپورٹ محکمے میں جمع کرائیں بصورت دیگر انکی محکمانہ ترقی روک دی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ جام غلام قادر ٹیچنگ نرسنگ کالج میں ڈائریکٹر نرسنگ بلوچستان کلثوم اقبال کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیابریفنگ میں سیکرٹری ہیلتھ کو بتایا گیا کہ گریڈ16 سے لیکر گریڈ،19 تک نرسز کی منظور شدہ 1655میں 1134نرسز تعینات اور512 اسامیاں خالی ہیں ڈائریکٹر نرسنگ نے سیکرٹری ہیلتھ کو بریفنگ میں بتایا صوبے میں 12 ٹراما سینٹر19 ٹیچنگ ہسپتال 17،ڈی ایچ کیوز سات دیگر ہسپتال شامل ہیں انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ نرسنگ اسٹوڈنٹس کو مایانہ بیس ہزار روپے اسکالرشپ دی جاتی ہے۔

صوبے میں 8 کمیونٹی مڈوائفری اسکول 9پبلک ہیلتھ نرسنگ اسکول اورپانچ پوسٹ گریجویٹ کالجزآف نرسنگ ہیں ڈائریکٹر نرسنگ بلوچستان نے بریفنگ میں سیکرٹری ہیلتھ کو بتایا کہ اگست2021 میں ضلع حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال نرسنگ کالج کی کلاسزکا آغاز کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتداءطورپر 30 اسٹوڈنٹ نے داخلے حاصل کئے لیکن ہاسٹل کی عدم سہولت کی وجہ سے اسٹوڈنٹس کو مشکلات درپیش آتی ہیں سیکرٹری ہیلتھ نے اس موقع پر فوری احکامات جاری کیں کہ ہسپتال کی حدود میں نرسنگ کالج کی بلڈنگ اوریوسٹل کا پروپوزل تیار کیا جائے تاکہ اس پر فوری پیشرفت کاآغاز کیا جائے۔

ڈائریکٹرنرسنگ بلوچستان محترمہ کلثوم اقبال نے ڈبلیو ایچ او اور نیشنل لیول ہرجاری شدہ نرسنگ اسامیوں کا ڈیٹا تفصیلی طور پر ملٹی میڈیا بریفنگ میں اجلاس کے شرکاءکو بتایا اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان نے جامع بریفنگ اورملک گیر سطح پر نرسنگ شعبے کے حوالے سے ڈیٹا ڈیجیٹلائز کرنے پر ڈائریکٹر نرسنگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کا مستند ڈیٹا تیار کیا گیا ہے جو ہیلتھ سیکٹر کی پالیسی بنانے اور عملدرآمد میں حکومت کی معاونت کریگی۔

Web Desk

Comments are closed.