ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ باریک بینی سے مشاہدہ کیا واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ کیا

استامحمد: ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ باریک بینی سے مشاہدہ کیا واضح رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم فیز ون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین نے ڈپٹی کمشنر کو واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی موجودہ صورتحال اور شہریوں تک پانی کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صاف پانی کی فراہمی کو عوام کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی ترسیل کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شدید گرمی کا موسم ہے لوگوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ صاف پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو چاہیے کہ وہ عوام کو بلاتعطل پانی کی ترسیل منصفانہ طریقے سے یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

Daily Askar

Comments are closed.