استامحمد۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی نے آج لیبر ہسپتال استامحمد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر احمد علی گوپانگ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
Comments are closed.