شنگھائی میں اتنی زیادہ گرمی کہ 100 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

چین کے شہر شنگھائی  کی موسمیاتی سروس کا کہنا ہے کہ پیر کو شہر میں اتنی زیادہ گرمی پڑی کہ اس نے  100 سالوں میں مئی کے  سب سے گرم دن کا ریکارڈ  توڑ دیا۔

موسمیاتی سروس کے آفیشل ویبو اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ دوپہر ایک بج کر نو منٹ پر درجہ حرارت 36.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں 100 سالوں میں ریکارڈ ہونے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ منفی موسم کو بڑھا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل آن کلائمیٹ چینج کی ایک حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ‘گلوبل وارمنگ کا ہر اضافہ متعدد اور ایک ساتھ ہونے والے خطرات کو تیز کرے گا’۔

Daily Askar

Comments are closed.