خیبر پختو نخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور میں کاروائی کر رہی ہے۔

خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں رنگ روڈ اور باڑہ روڈ پر واقع ہوٹلز اور مختلف کباب شاپس پر اچانک چھاپے مارے اور حفظان صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹل سیل کردیا اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کے
ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع موصول ہونے پر پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نے رنگ روڈ اور باڑہ روڈ پر مختلف ہوٹلز اور کباب شاپس پر اچانک چھاپے مارے اور معائنے کیے ۔ دورانِ انسپکشن کباب شاپس کے کچن میں صفائی کی ناقص صورت حال پائی گئی ۔ پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی موجودگی اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر کچن کو مستقل سیل کرکے مالک پر بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ۔
ترجمان کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دیگر ہوٹلز اور کباب شاپس کا معائنے بھی کیے ث اور بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے فیلڈ افسران کو صحت دشمن عناصر کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کی ہدایت کی اور عوام سے بھی بروقت اطلاع کی اپیل کر دی۔

Daily Askar

Comments are closed.