عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزٸی نے چمن چیمبر آف کامرس کے مال بردار ٹرالر کے ساتھ پیش آنے والے واقعےکی مزقمت کی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزٸی نے چمن چیمبر آف کامرس کے مال بردار ٹرالر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا مزمت کرتے ہوئے اس کا پوری نوٹس لیا گیا اور اس حوالے سے اصغرخان اچکزٸی کا ہوم سیکریٹری صالح ناصر کے ساتھ باقاعدہ ملاقات ہوا اور ہوم سیکریٹری صالح ناصر نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی لورالاٸی سبحان کو ان نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا گیا اور ملزمان کو کیفر کیردار تک پہنچانے کا کہا گیا۔
ہوم سیکریٹری صالح ناصر نے اصغرخان اچکزٸی کو یقین دلایا کہ صوبے اور خاص کر پاک افغان تجارت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دینگے اور اپنے ہمسایہ برادر ملک افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط ہمیشہ بحال رکھینگے۔
اسی کے ساتھ اصغرخان اچکزٸی حاجی عبدالعلی اور حاجی محمد صدیق کے ساتھ رابطے میں رہے اور ان کا ڈی سی لورلاٸی سبحان کے ساتھ ملاقات کروایا گیا اور ڈی سی لورلاٸی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارواٸی کا کہا گیا۔
اصغرخان اچکزٸی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاٸیگا اور نہ ہی پاک افغان تجارت کو سبوتاژ ہونے دینگے ۔ چمن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کو ہمارا ہر ممکنہ تعاون حاصل ہوگا ہم مسلسل ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حکومت وقت پر بھی یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہماری تاجر برادری کا نقصان ہوا ہے اُن کے نقصان اور ٹرالر ڈرائيور کے نقصان کا جتنی جلدی ممکن ہوسکے ازالہ کیا جاۓ اور آٸیندہ ایسے ناروا عمل کے روک تھام کیلٸے اقدامات اٹھاۓ جاۓ۔

Daily Askar

Comments are closed.