ایشیاکپ؛ غلط فہمی اور زعم میں مبتلا بھارتی کرکٹرز کے بڑے دعوے

سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نے ایشیاکپ 2023 کے دوران پاکستان کے خلاف ممکنہ تینوں میچز میں کامیابی کی بڑی پیشگوئی کردی۔

سابق بھارتی کرکٹر اور تجزیہ کار آکاش چوپڑا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نے کہا کہ بھارت ایشیاکپ کے متوقع تینوں مقابلوں میں پاکستان کیخلاف کامیابی سمیٹنے کیلئے فیورٹ ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی ٹیم کیخلاف ایشیاکپ میں فتح سمیٹنا آسان نہیں ہوگا

ایک اور بھارتی کرکٹر رودرا پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ایشیاکپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے یہ میچ آئندہ ورلڈکپ کی تیاری کیلئے اہم ثابت ہوں گے، گرین شرٹس بھارت کیخلاف میچ میں مضبوط ترین لائن اپ کو میدان میں اتارے گی۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے پہلے گروپ میچ میں 2 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ سپر فور اور فائنل کیلئے بھی دونوں ٹیموں کو فیورٹ تصور کیا جارہا ہے، جس کے باعث دونوں ٹیمیں ورلڈکپ سے قبل تین بار ایک دوسرے سے ٹکرا سکتی ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.