‎ملک کی ترقی،خوشحالی اور امن واستحکام کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر کردار اداکرناہوگا،گورنرحاجی غلام علی*

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ملک کی ترقی،خوشحالی اور امن واستحکام کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر کرداراداکرناہوگا۔ریاست کوکمزورکرنے اور انتشار پھیلانے کی سوچ رکھنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، بالخصوص نوجوانوں کومتحد ہوکرملک میں منفی سوچ کی بیخ کنی کرنی ہوگی اورشائستگی، روایات اوراقدار کوفروغ دیناہوگا۔ نوجوان نسل میں مثبت وتعمیری سوچ کو پروان چڑھانے سے معاشرے سے عدم برداشت اور منفی رویوں کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتاہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں ضلع دیربالا سے سابق نگران صوبائی وزیر شفیع اللہ خان کیسربراہی میں 45 رکنی قومی جرگہ سے گورنرہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں ملک بادشاہ زادہ، ملک حاجی محمدنذیر، ملکمحمدزیب، ملک اورنگزیب، نظام الدین اور ملک بادشاہ خان سمیت منتخب بلدیاتی نمائندے، اے این پی، پی پی پی،جے یو آئی سمیتمختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور فلاحی رضا کار شامل تھے۔وفد کے شرکاء نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل بالخصوصضلع دیروسطی کے نوٹیفیکیشن سے متعلق، تعلیم، صحت، گیس،بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات،فنڈزاوردیگرمسائل ومشکلات سے آگاہکیااوران کے حل کیلئے گورنر سے درخواست کی۔ وفد کے شرکاء نے معروضات غور سے سننے پرگورنر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراجتحسین پیش کیاکہ تاریخ میں پہلی دفعہ ایک عوامی گورنر صوبے کے عوام کو نصیب ہواہے جونہ صرف بلا تفریق عوامی مسائل کے حلکیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں بلکہ عوام اُن سے آسانی سے ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔ وفد کے شرکاء نے گورنر کو دیربالا کا دورہکرنے کی دعوت بھی دی۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ بلا تفریق عوامی مسائل حل کرنااپنا فرض سمجھتاہوں، انسانیت کی خدمت ہی بہت بڑیعبادت ہے،بلاتفریق اور بے لوث عوامی خدمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ہمیشہ نیک نیتی اورخلوص دل سے عوامی مسائل کے حل کیلئےکوششیں کی ہے،عوامی و سماجی خدمات میں مصروف اداروں اور اشخاص سے ملاقات کر کے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے، ہم سبنے اپنی استعداد، طاقت،سوچ اور ویژن کے مطابق لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ بہت جلدصوبے کی بلدیاتینمائندوں کوفنڈز جاری ہوجائیں گے اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کرسکیں گے جس سے نچلی سطح پر عوامی مسائلحل ہوں گے۔ انہوں نے واڑی میں بینظیربھٹووویمن یونیورسٹی کیلئے زمین کے حصول،علاقے کو گیس کی فراہمی، صحت کی سہولیاتسمیت ضلع وسطی دیر کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفد کی جانب سے دیربالا کادورہ کرنےکی دعوت پر گورنرنے کہاکہ وہ بہت جلد دیرکادورہ کریں گے۔

علاوہ ازیں گورنر سے پشاور پبلک سکول اینڈکالج کے وفد نے پرنسپل افتخاراحمد کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں مسفرزانہ، فاطمہ، محمد امین اوررحیم اللہ شامل تھے۔ میئر پشاور حاجی زبیرعلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ادارے کیبہتری کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دریں اثناء مردان سے سابق رکن صوبائی اسمبلی اسرارالحق کی سربراہیمیں بھی ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔وفد میں تحصیل رستم کے چیئرمین شیخ مبارک، وقاص باچا اوردیگر شامل تھے۔وفد نے علاقےکے عوام کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیاجس پر گورنرنے مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایااورکہاکہ صوبائی حکومت بھی بلدیاتی اداروں کوجلدفنڈزجاری کرنے کیلئے اقدمات اٹھارہے ہیں

Daily Askar

Comments are closed.