اسلام آباد،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کی مذمت

:سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے گزشتہ شب لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں سپیکر نے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس اورشہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ سپیکر نے کہا کہ ملک میں قیام امن کےلئے پولیس فورس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔پولیس فورس پر بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف اس کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ سپیکر نے شہدا کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

Daily Askar

Comments are closed.