گورنر بلوچستان کا مذمتی بیان

0

کوئٹہ 29 ستمبر: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مستونگ میں جشن عید میلادالنبی کے جلوس پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک دہشتگرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ جلد از جلد ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے. گورنر بلوچستان مستونگ کے عید میلادالنبی کے جلوس میں ہونے والے زخمیوں کو علاج و معالجے کی تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے تمام متعلقہ ڈاکٹرز اور طبی عملے پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کی جان بچائے کیلئے ٹھوس کاوشیں کریں. گورنر بلوچستان نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Daily Askar

Comments are closed.