ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت، عوام،پاکستان میں ترکیہ کے سفیر اور لاہور میں تعینات قونصل جنرل کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: محسن نقوی

0

ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت، عوام،پاکستان میں ترکیہ کے سفیر اور لاہور میں تعینات قونصل جنرل کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: محسن نقوی
لاہور29اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے ترکیہ کے قومی دن پر ترکیہ کی قیادت، عوام، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر اور لاہور میں تعینات قونصل جنرل کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترکیہ کے رپبلک ڈے کی 100ویں سالگرہ پاکستانیوں کے لئے بھی خوشی کا باعث ہے۔ ترکیہ عالمی منظر نامہ پر ایک اہم ا سلامی ملک ہے،ترکیہ کی ترقی کیلئے ترکیہ کی عوام اور قیادت کی محنت قابل ستائش ہے۔ ترکیہ کے 100ویں قومی دن (ری پبلک ڈے)پراپنے پیغام وزیراعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ دوستی محبتوں کی بے مثال داستان ہے۔ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کی ہر مشکل گھڑی میں امداد اور تعاون کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ محبت، بھائی چارے، اعتماد اور پارٹنرشپ کا خوبصورت امتزاج ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کی باہمی شراکت دار اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ پنجاب میں ترکیہ کے مختلف اداروں کی شاندار خدمات کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی ثقافت، تاریخ اور تہذیب ایک جیسی ہے، اس لیے ہماری دوستی مثالی ہے۔ ترکیہ کے عوام کے روشن مستقبل اور پاک ترکیہ دوستی کی مزید مضبوطی کے لئے دعا گو ہوں۔

Daily Askar

Comments are closed.