نگران صوبائی مشیر برائے ایری گیشن میر دانش لانگو نے قلات میں ٹریفک حادثے میں دوافراد کے جاں بحق و5کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کااظہار

کوئٹہ29اکتوبر:نگران صوبائی مشیر برائے ایری گیشن میر دانش لانگو نے قلات میں ٹریفک حادثے میں دوافراد کے جاں بحق و5کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی غفلت کے باعث آئے روز انسانی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے،سڑک کنارے کھڈے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں اور این ایچ اے حکام غفلت کی نیند سو رہے ہیں،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایک کھڈے کو پر نہیں کرسکی اور قیمتی انسانی جانوں کی ذمہ داری این ایچ اے حکام پر عائد ہوتی ہے۔ان خیالات کااظہار اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔میر دانش لانگو نے گزشتہ روز قلات میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد کے جاں بحق اور 5افراد کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد سے جلد زخمیوں کو صحت یاب کرے۔میر دانش لانگو نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں جبکہ قومی شاہراہوں پر معمولی کھڈے عوام کیلئے کسی قاتل سے کم نہیں ہوتے آئے روز سڑک کنارے ایک چھوٹا سا کھڈہ لوگوں سے ان کے رشتہ دار چھین رہے ہیں اس غفلت کی تمام تر ذمہ داری این ایچ اے حکام پر عائد ہوگی،انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی غفلت کے باعث آئے روز انسانی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے،سڑک کنارے کھڈے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں اور این ایچ اے حکام غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.