حفاظتی ٹھیکوں اور ویکسین تمام بچوں کے لئے لازمی ہے ۔ ڈاکٹر دیدار حسین

ہمیں اپنے کام میں میں خلوص نیت سے محنت کرنا ہے۔ سید خالد آغا

چمن 29 دسمبر (سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف ): پاکستان ریڈ کریسنٹ سو سائٹی کے زیر اہتمام اور نیشنل ہیڈ کوارٹر پاکستان ریڈ کریسنٹ، ائی ایف آر سی انٹرنیشنل کے خصوصی تعاون سے چمن و قلعہ عبداللہ کے گورنمنٹ اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے حفاظتی ٹھیکہ لگانے والے ورکرز کو شدید سرد اور خشک موسم کے وجہ سے خسرہ کے بڑھتے کیسز اور موسمی بیماریوں سے بچوں کی حفاظت کرنے کیلئے ویکسینیٹروں کو بر وقت بچوں تک ویکسین پہنچانے کیلئےویکسنیٹروں کو قلعہ عبداللہ اور چمن میں 4روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ٹرینر نے انتہائی مہارت کے ساتھ ٹریننگ میں موجود تمام حفاظتی ٹھیکہ جات لگانے والے ورکرز ٹرین کئے گئے اور تفصیلی طور پر انجیکشن لگانے سے لیکر ویکسین کولڈ چین اور ریڈ ریک مائیکروپلان پر ٹریننگ دیا گیا ٹریننگ کے دوران پاکستان ریڈکریسنٹ کے صوبائی پروگرام منیجرڈاکٹردیدار حسین ،ضلع چمن کے ڈی ایچ او ڈاکٹر ایمل خان،ضلع قلعہ عبد اللہ کے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل،چمن کے این سٹاف ڈاکٹر خرم، قلعہ عبد اللہ کے این سٹاف ڈاکٹر زمان جمالی، ، خان جہان ، عبد الخالق ،ڈی ایس خالد آغا نے ویکسینیٹروں کو ای پی ائی کے پروگرام میں موجود تمام ویکسین اور پروگرام میں نئے شامل ہونے والے ویکسین کے فوائد اور بچوں کو کس طرح ویکسین لگایا جاتا ہے اس پر ٹریننگ دی اس کے ساتھ ساتھ ویکسین کے کولڈ چین کو برقرار رکھنے کے ساتھ 12 بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسین بچوں کو لگانے کا طریقہ بھی بتایا گیا اور ہر بچے تک ویکسین لازمی پہنچانے کا عزم کیا گیا ۔

Web Desk

Comments are closed.