چمن 29 دسمبر (سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف ): دھرنا(پرلت )کمیٹی کے ارکان نے پرلت کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالمنان کی قیادت میں چمن پریس کلب میں تشریف لائے اور چمن پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کی اور پرلت اسٹیج پر بعض رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر صحافیوں سے معزورت کی اور کہا کہ صحافی ہمارے بھائی ھے اور انھون نے جس انداز میں دھرنے(پرلت )کی کوریج کی اس پر ہم پرلت کمیٹی کی جانب سے چمن پریس کلب کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اگر ہمارے تقاریر سے ان کی دل آزاری ھوئی ھے اس ہم معزورت خواہ ھے اور صحافیوں سے اپیل ھے کہ وہ پرلت کی کوریج کو بحال کریں۔
جس پر چمن پریس کلب کے صحافیوں نے پرلت کیمٹی کی معزورت قبول کی اور ان کو پریس کلب آنے پر خوش آمدید کہا اور پرلت کوریج دوبارہ سے بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر پرلت کمیٹی نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 67 روز سے چمن پاک افغان شاہراہ پر آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد نے پاسپورٹ سسٹم رائج کرنے کے خلاف دھرنا دیا ہے اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند کر دیا گیا ہے ان کا مطالبہ ہے کہ چمن بارڈر پر پاسپورٹ ویزہ نامنظور ہیں اور چمن کے ہزاروں افراد کا روزگار اس سے وابستہ ہے پہلے کی طرح آمد رفت شناختی کارڈ اور تذکرہ پر بحال کیا جائے چمن کے اس پر آمن احتجاجی دھرنے کی تاحال کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا ہے
Comments are closed.