اسلام آباد۔29دسمبر (نمائندہ عسکر):مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر پاکستانی کو منشور سازی کے عمل میں شامل کرلیا ہے ۔تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) نے منشور کی تیاری کے لئے وسیع مشاورت شروع کی ہے ۔
جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک جماعت کا نہیں پاکستان کا منشور بنارہی ہے، ہر پاکستانی کو دعوت ہے کہ وہ اپنی تجاویز سے پاکستان کی مدد کرے اور ہر شعبے کے ماہرین اپنی تجاویز دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 5 جنوری تک اندرون وبیرون ملک ہر پاکستانی قابل عمل تجاویز دے سکتا ہے۔
ہم نے اس سلسلے میں ڈیجیٹل پورٹل http://pmln2024.com لانچ کر دیا ہے۔آئین کی بالادستی، قانونی اصلاحات، انصاف کی فراہمی ، معیشت،صنعت وتجارت، زراعت، توانائی ، آئی ٹی،آبی وغذائی تحفظ پر اپنی تجاویز دیں ۔ اس کے علاوہ تعلیم صحت، کھیل،
امور نوجوانان، خواتین کی بہبود وترقی، بلدیاتی اداروں انسانی حقوق اور اقلیتیں ، جمہوری انتظامی اصلاحات، سیاحت، پائیدار ترقی ، موسمیاتی تبدیلی ، پاپو لیشن مینجمنٹ ، سٹنٹڈ گروتھ ، خارجہ امور، سمندر پارپاکستانی، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ، غربت، مہنگائی، بے روزگاری، ذرائع ابلاغ، قومی سلامتی، تعمیر وترقی، مواصلات ، مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کے مسائل، احتساب، کرپشن کا خاتمہ، تاریخ، قومی ورثہ اور کلچر، وفاق اور صوبائی ہم آہنگی،سی پیک، خصوصی افراد کے لئے اقدامات ، کے شعبوں میں قابل عمل اور جامع تجاویز دی جاسکتی ہیں ۔
Comments are closed.