سکیورٹی خدشات،چین کی شہریوں کو میانمار کے سرحدی ضلع لائوکائی کو چھوڑنے کی ہدایت
ینگون۔29دسمبر (اے پی پی):چین نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو میانمار کے سرحدی ضلع لائوکائی کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق مینانمار میں چینی سفارتخانے نے ریاست شان کے ضلع لاؤکائی میں بڑھتے ہوئےسکیورٹی خطرات کا حوالہ دیا، جہاں مسلح مزاحمتی گروپ فوجی حکمرانوں سے برسرپیکار ہیں۔
سفارتخانے نے وی چیٹ ا کائونٹ پر بتایاکہ کوکانگ کے ضلع لائوکائی میں تنازعات جاری ہیں اور وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کے تحفظ کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں اس لئے ایک بار پھر چینی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ضلع لائوکائی کو جلد چھوڑ دیں۔
Comments are closed.