دنیا نئے سال میں اتحاد اور امید کا دامن تھامے رکھے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پیغام
اقوام متحدہ۔29دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے نئے سال کی آمد کے موقع پر گزشتہ سال کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے سال میں اتحاد اور امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این )کے مطابق انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ 2023 بہت زیادہ مشکلات، تشدد اورماحولیاتی افراتفری کا سال رہا ہے۔ انسانیت درد میں مبتلا ہے اور ہمارا سیارہ زمین خطرے میں ہے جبکہ 2023 گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا 2024 کو اعتماد کی تعمیر نو اور امید کی بحالی کے لئے وقف کرے۔
Comments are closed.