پاکستان بھر میں تمام نادرا رجسٹریشن سینٹر پر ہر جمعے کو بطور یوم خواتین منایا جا رہا ہے

لاہور(نمائندہ عسکر) : نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کی جانب سے پاکستانی خواتین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ نادرا نے خواتین کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان بھر میں تمام نادرا رجسٹریشن سینٹر پر ہر جمعے کو بطور یوم خواتین منایا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نادرا نے اپنی پوسٹ میں خواتین سے کہاہے کہ اپنے قریبی ترین رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کریں اور ترجیحی بنیادوں پر اپنا اندراج کروائیں۔نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی رجسٹریشن کی خواہشمند خواتین کو اس تمام عمل میں عملے کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔نادرا نے اس اقدام کو تمام پاکستانی خواتین کے نام کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ آپ ہمارا فخر ہیں۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے جو صنفی مساوات، تولیدی حقوق اور خواتین کیخلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے۔اس کی جانب سے پاکستانی خواتین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔نادرا نے خواتین کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان بھر میں تمام نادرا رجسٹریشن سینٹر پر ہر جمعے کو بطور یوم خواتین منایا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نادرا نے اپنی پوسٹ میں خواتین سے کہاہے کہ اپنے قریبی ترین رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کریں اور ترجیحی بنیادوں پر اپنا اندراج کروائیں۔نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی رجسٹریشن کی خواہشمند خواتین کو اس تمام عمل میں عملے کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔نادرا نے اس اقدام کو تمام پاکستانی خواتین کے نام کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ آپ ہمارا فخر ہیں۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے جو صنفی مساوات، تولیدی حقوق اور خواتین کیخلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.