انفورسمنٹ پلان کو موثر بنانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں: سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور

اجلاس میں جانوروں کے جینیاتی پوٹینشل اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے ایک جامع پلان 2023بارے تبادلہ خیال

لاہور 29 دسمبر(نمائندہ عسکر): محکمہ لائیو سٹاک میں کوالٹی سیمن کی لائیو سٹاک فارمر تک فراہمی کے لیے انفورسمنٹ پلان بارے اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے کی۔اجلاس میں انفورسمنٹ کے موجودہ طریقہ کار بارے رجسٹرار لائیو سٹاک بریڈنگ سروس اتھارٹی ڈاکٹر حیدر علی خاں نے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں پاکستانی گائے اور بھینس کے جینیاتی پوٹینشل اور پیداوار کو بڑھانے کے لیے ایک جامع پلان2030 بارے بھی تبادل خیال ہوا۔اس موقع پرسیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کا کہنا تھا کہ انفورسمنٹ پلان کو موثر بنانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں اوربریڈنگ ایکٹ میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے۔سیکرٹری لائیوسٹاک مسعود انورکا مزید کہنا تھا کہ فارمرز کو کوالٹی سیمن کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اورسیمن کوالٹی کنٹرول لیب کی استعداد کار کو بڑھانا نا گزیر ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شعبہ لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے بریڈ امپروومنٹ بنیادی آکائی ہے اور مقامی جانوروں کے جینیاتی خواص میں بہتری لاکر ہی حلال برآمدات میں اضافہ ممکن ہے ۔ اجلاس میں جانوروں کے نسلی خواص کی بہتری کے لیے امپورٹڈ سیمن اور ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے استعمال بارے بھی تبادلہ خیال ہوا۔سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ اعلی نسلوں کے سیمن کی سٹوریج و کوالٹی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے اوربریڈنگ ایکٹ پر موثر عملدرآمد کے لیے کل وقتی انسپیکٹرتعینات کیے جائیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل(توسیع)، ڈائریکٹر جنرل( پروڈکشن)، ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)اور ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.