ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ دادخان مندوخیل نے رات گئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ

پشین29دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ دادخان مندوخیل نے رات گئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے مسائل دریافت کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورہ کا مقصد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات عملے کی حاضری اور دستیاب وسائل و سہولیات کا جائزہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کی کاوشوں میں صحت عامہ اولین حیثیت رکھتی ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے عوام کو شب وروز صحت سے وابسطہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں دریں اثناء انہوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی ,آپریشن تھیٹر، میل، فی میل اور بچوں کے وارڈز سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ادویات کی کمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر دستیابی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام کو معیاری صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کرنا اور بہترین علاج معالجہ کی منصوبہ بندی محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو اپنا نصب العین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں غفلت برتنے والے عملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Web Desk

Comments are closed.