کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز کی زیر صدارت جنرل الیکشن 8 فروری 2024 کے حوالے سے اہم اجلاس

لورالائی29 دسمبر(نمائندہ عسکر):-کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز کی زیر صدارت جنرل الیکشن 8 فروری 2024 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم، ڈپٹی کمشنر دکی فیاض علی، ڈپٹی کمشنر بارکھان بلال شبیر، ڈپٹی کمشنر ضلع موسیٰ خیل ذولفقار علی، ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر ،میجر عبدالباسط  اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہر ضلع میں جنرل الیکشن کے حوالے سے کئے گئے تیاریوں، درپیش مسائل ،حساس اور انتہائی حساس علاقوں، پولنگ سٹیشنوں کی مرمت اور امیدوار وں کی سیکورٹی اور امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بحث کی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر ذولفقار علی نے بتایا کہ ضلع موسیٰ خیل میں کچھ علاقے نہایت حساس ہیں زمری پلاسین نہایت دور دراز اور  پہاڑی علاقہ ہے جس کے لئے پولنگ عملہ اور سامان دو دن پہلے صوبہ خیبر پختونخوا کے درابن کے راستے سے پہنچانا ہوتا ہے اور دروگ تحصیل بھی پہاڑی علاقہ ہے جس کے لئے مزید وسائل اور نفری درکار ہے ڈپٹی کمشنر دکی نے بتایا کہ تحصیل لونی اور سب تحصیل تلاو میں ایک بھی پولیس تھانہ نہیں ہے لیویز کی نفری بھی بہت کم ہے اور علاقے وسیع ہیں اور پولنگ حساس ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع دکی میں قبائلی دشمنی اور کول مائنز ایریا پر دعوے جھگڑے کے باعث کئی پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ہیں جس کے لئے بہتر سکورٹی بندوبست کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر ضلع بارکھان بلال شبیر اور ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم نے بھی پولنگ سٹیشنوں کی تعداد، عملہ کی تربیت اور حساس علاقوں کی نشان دہی اور ضروری وسائل کی فراہمی کے بارے بریفنگ دی ۔کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے شرکاء سے کہا کہ  رائے دہی کا آ زادانہ استعمال ہر فرد کا  بنیادی حق ہے جس کے لئے جنرل الیکشن2024 میں بہترین انتظامات متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے انہوں نےکہاکہ سی سی ٹی وی کیمرے اور وائرلیس نظام کو ابھی سے درست رکھا جائے تمام سرکاری محکموں سے ٹرانسپورٹ اور ضروری وسائل مانگی جائے کمشنر لورالائی ڈویژن نے کہا کہ پولیس اور لیویز فورس کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو آ رمی اور ایف سی تعینات کی جائے گی انہوں نےکہاکہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور آ پس میں رابطہ رکھیں کمشنر  بالاچ عزیز نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کی سکورٹی کے لئے ان کے ساتھ نفر ی تعینات کریں ۔تمام پولنگ سٹیشنوں کی ضروری مرمت کی جائے۔

Web Desk

Comments are closed.