محکمہ صحت سیمنار، ڈپٹی کمشنر لورالائی۔حکومت بلوچستان محکمہ صحت اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی معاونت سے ضلع لورالائی میں مقامی خواتین و لڑکیوں میں حفظان صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

لورالائی29 دسمبر(نمائندہ عسکر):۔ محکمہ صحت سیمنار، ڈپٹی کمشنر لورالائی۔حکومت بلوچستان محکمہ صحت اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی معاونت سے ضلع لورالائی میں مقامی خواتین و لڑکیوں میں حفظان صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈی سی لورالائی سجاد اسلم نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے کے حکومت سمیت علاقے کے تمام اسٹیک ہولڈرز علما کرام، قبائلی عمائدین کو مل کر مقامی  خواتین  اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکنہ اقدام کو یقینی بناناچاہئےاوراس میں میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اور انکا آفس ہر وقت اس اہم قومی کاز میں معاونت کے لئے دستیاب ہوگا۔ ورکشاپ کے شرکا کو (ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ) سیکرٹریٹ بلوچستان کی چیئر پرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

Web Desk

Comments are closed.