کچھی29دسمبر(نمائندہ عسکر):۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں لیویز دربار کا انعقاد کیا گیا دربار میں لیویز کے ضابطے پر عمل درآمد کرنے، مجرموں کو گرفتار کرنے، ہائی ویز چیک پوسٹ، پکٹس، لیویز اسٹیشنوں پر لیویز پرسنل کی موجودگی کو یقینی بنانے اور آئندہ انتخابات کے لیے ڈیوٹی
کا منصوبہ بندی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے لیویز کے جوانوں کا کردار قابل ستائش ہے تمام افیسران اور ملازمین پر لازم ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی میں ہرگز کوتاہی نہ برتیں جن شکایات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے انشاءاللہ ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ان کا تدارک کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشاور افراد کے خلاف فل فور کاروائی کرنا اور انہیں لیویز قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لانا انتہائی ضروری ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عام انتخابات میں بھی مختلف علاقوں میں لیویز کے جوانوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی اپنی ذمہ داریوں کو صحیح معنوں میں سرانجام دیں تاکہ علاقے میں جرائم میں ملوث افراد اپنی حرکتوں میں ناکام رہیں انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر امن امان کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے عوام کو پرسکون سفری سہولیات کی فراہمی اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ہر ممکن وسائل برو کار لائے جائیں لیویز فورس کو عوام احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس لئے جوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی ساکھ کو عوام کی نظروں میں ہر صورت بحال رکھیں۔
Comments are closed.