ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹارڈ جمیل احمد بلوچ نے آج گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول ڈھاڈر کا دورہ

کچھی29دسمبر(نمائندہ عسکر):۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹارڈ جمیل احمد بلوچ نے آج گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول ڈھاڈر کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مختلف کلاس رومز اسپورٹس گراؤنڈ، امتحانی سنٹر ہال سمیت دیگر کا جائزہ لیا سکول کے ہیڈ ماسٹر  دائود رند نے ڈپٹی کمشنر کو سکول میں درپیش مسائل جن میں سکول کی مکمل ھونے والی چار دیواری ،جبکہ گرونڈ کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے اور اسٹور روم کی چھت نہ ہونے،کی وجہ سے سکول کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ظاہر  کرنے و دیگر کئی مسائل شامل ہیں تفصیل سے آگاہی فراہم کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ ہماری آنے والی نئی نسل کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے والے اداروں کی ہر ممکن سپورٹ کی جائے گی اور ان کے مسائل کے تدارک کے لیے اعلی حکام کو تحریری طور پر آگاہی فراہم کی جائے گی اسپورٹس گراؤنڈ کی چار دیواری سکول کی خستہ حالی کلاس رومز کی تزئین و آرائش سمیت دیگر درپیش مسائل کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کرنا ضروری ہے کیونکہ مسائل کی وجہ سے بچوں کو تدریسی عمل میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں جن کا تدارک کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ سکول میں زیر تعلیم طالب علموں کو علم کی روشنی سے منور کریں تاکہ وہ آگے چل کر ملک کی بھاگ ڈور سنبھال لیں کیونکہ انہی طالب علموں سے ہمارا یعنی ہم سب کا مستقبل وابسطہ ہے جب تک اساتذہ کرام اپنے فرائض منصبی صحیح معنوں میں انجام نہیں دیں گے تب تک ہمارا تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ جائے گا اس لیے   اساتذہ کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کر کے آنے والی نئی نسل کو علم کی روشنی سے روشناس کروا کر ایک کارامد شہری بنانے میں کردار ادا کریں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ہائی سکول میں آنے والی الیکشن کے سلسلے میں ٹریننگ حاصل کرنے والے پرائزائڈنگ افسر و اسسٹنٹ پرائزائڈنگ افسران سے ملاقات کی اور ٹریننگ کے متعلق تفصیلات حاصل کی ٹریننگ حاصل کرنے والے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے ادا کریں تاکہ عوام بغیر کسی پریشانی و رکاوٹ کے اپنا رائے حق دہی کا استعمال کریں کیونکہ وہ اپنے ووٹ ہی سے بہتر نمائندے کا انتخاب کر سکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو  بتایا کہ ان کی ٹریننگ 25 دسمبر سے جاری ہے اس موقع پر ٹریننگ دینے والے افسران نے الیکشن کے شیڈول اور ضابطہ اخلاق کے متعلق وطریقہ کار کے حوالے سے تفصیل سے ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکا کو بتایا جبکہ الیکشن کے دوران پیش آنے والے دیگر کئی اہم پہلوؤں کو اجاگر بھی کیا گیا۔

Web Desk

Comments are closed.