کراچی 29 دسمبر (نمائندہ عسکر): محکمۂ اطلاعات دادو کے سینئر فوٹوگرافر منیر احمد سیال کو آج مختصر علالت پر فوری طور پر سیوھن اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے پر انتقال کرگئے۔ منیر سیال کے انتقال پر محکمۂ اطلاعات سندھ کے سیکریٹری ندیم الرحمٰن میمن ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد سلیم خان ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاونٹس محمد یوسف کابورو اور دیگر افسران و عملے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت کرے (آمین)۔
Comments are closed.