نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا خواتین کو باختیار اورالیکشن کے دوران غلط رپورٹنگ کے حوالے سے پانچ زورہ تر بیتی ٹرئینگ کے شرکاء سے خطاب

کوئٹہ 29 دسمبر (نمائندہ عسکر): نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا بنیادی مقصد اور ترجیح انتخابی عمل کو شفاف بنانا ہے اور ہماری اولین ترجیح صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے تاہم الیکشن کے لیے رہنمائی ہدایات دینا اور فریم ورک کا تعین اہینی طور پر الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے جس میں ہم اپنا تعاون فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کو باختیار اورالیکشن کے دوران غلط رپورٹنگ کے حوالے سے پانچ زورہ تر بیتی ٹرئینگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سینسر صحافی شہزادہ ذوالفقار مس فوزیہ شاہین اور ٹرینینگ حاصل کرنے والے طلباء بھی موجود تھے وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ معاشرہ اسی وقت ترقی کرے گا جب خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ چلیں گئ اور الیکشن کے دوران خواتین کا رول ہمشیہ سے رہا ہے اور رہے گا۔

اس موقع پر مسں فوزیہ شاہین نے کہاکہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہےہیں اور ان کی تربیت کرتے رہیں گے عوامی نمائندوں کو منتخب کرنے کا حق عوام کے پاس ہونا چاہیئے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے ٹرئینگ حاصل کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

Web Desk

Comments are closed.