خضدار 29دسمبر(نمائندہ عسکر):۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کمشںنر قلات ڈویژن علی اکبربلوچ نے صوبے میں اسمگلنگ کی روک تھام، معیاری تعلیم اور صحت کی شعبوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی، پرائس کنٹرول کمیٹی کےحوالے سے منعقدہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے انہوں کہا کہ ڈپٹی کمشنروں کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق ڈویژن کے ساتوں اضلاع ضلع خضدار ،سوراب،قلات،مستونگ،اواران،حب اور لسبیلہ میں بند یا غیر فعال اسکولوں کی تعداد اور غیر حاضر اساتذہ کی نشاندھی کی گئی ہے محکمہ صحت کے حوالے سے مختلف طبی اداروں میں ادویات کی قلت ،طبی عملہ کی کمی رورل ہیلتھ سنٹرز میں غیر فعال آپریشن تھیٹر ،کھڑی ایمبولینسز،ایکسرے مشینوں کی کمی کے علاوہ فراہمی اب کی ناپیدی کا نوٹس لیا گیا ہے اور سہولیات کی بہتری اور ضروری سامان کے فراہمی کے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح محکمہ تعلیم کی سر گرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ضلع سوراب میی بعض اسکولوں کے اساتذہ کے نہ ہونے کی وجہ سے غیر فعال ہیں جنہیں فوری طور پر فعال بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس کے علاوہ اساتذہ کے خالی آسامیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے کمشنر نے بتایا کہ قلات ڈویژن میں ڈی ڈی اوز کی کمی اور انکی عدم دستیابی کا بھی نوٹس لیا گیا ہے کمشنر نے اساتذہ کی حاضری کویقینی بنانے طبی اداروں میں ادویات کی فراہمی ،افسران و عملے کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ھدایت کی گئی ہے ۔انہون نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کو مزید مستحکم کرنے انہیں جدید اسلحہ کی فراہمی اور چیک پوسٹوں کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔ اضلاع میں منشیات کی روک تھام ہو امن امان کی صورتحال ہو جیسے معاملات میں لیویز فورس کا اھم کردار رہا ہے فورس کے جوانوں کو ٹریننگ اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔یاد رہے گزشتہ روز چیف سیکرٹری بلوچستان کے زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ دیگر ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کو تمام ڈویژنل کمشنرز نے اپنے اپنے ڈویژن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔
Comments are closed.