لاہور۔29دسمبر (کورٹ رپورٹر): لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ،7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کو پہلے سیشن کورٹ رجوع کرنا چاہیے تھا۔قانون کے مطابق ہائیکورٹ میں براہ راست درخواست دائر نہیں ہوسکتی صرف اپیل دائر ہو سکتی ہے ، سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے بھیجا ، موجودہ درخواست ناقابل سماعت ہے اسلئے مسترد کی جاتی ہے۔
Comments are closed.