نگران وفاقی وزیر دفاع کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر پر بین الوزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس

راولپنڈی۔29دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) انور علی کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر پر بین الوزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق ، وزیر آبی وسائل احمد عرفان اسلم اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کے افسران بھی میٹنگ میں شامل تھے۔

اجلاس میں وفاقی حکومت اورمتعلقہ وزارتوں/ڈویژنوں کی مشاورت سے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ وزیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ آزادکشمیر، وزیر برائے توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر اور وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور ،آزاد جموں و کشمیر اور چیف سیکرٹری آزادجموں وکشمیرنے شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.