ٹنڈومحمدخان ۔ 29 دسمبر (اے پی پی):ٹنڈومحمدخان میں پہلوانوں کے وزن اٹھانے کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے،مقابلہ میں مختلف اضلاع کے پہلوانوں نے حصہ لیا،ٹنڈومحمد خان کے پہلوان نے ایک سو کلووزن اٹھا کر 11کلومیٹر تک اٹھا کرلے جانے پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور 30ہزار انعام کی رقم حاصل کرلی ہے۔
تفصیل کے مطابق ٹنڈومحمدخان میں 100 وزن کی بوری کندھے پر اٹھا کر 11 کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنے کا مقابلے کا انعقاد ہوا، مقابلے میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 10 پہلوانوں نے حصہ لیا، ڈی ایم رائس ملز سے درگاہ سید سجاول شاہ تک 11 کلومیٹر کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے پہلوان محمد اشرف چانڈیو نے میدان مار لیا، شائقین نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جیتنے والے پہلوان محمد اشرف چانڈیو کو 30 ہزار روپے کا نقد انعام دیا۔
Comments are closed.