سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

سیکرٹری کھیل طارق قمر بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقاد اولین حیثیت رکھتا ہے، صحت مند جسم اور دماغکیلئے کھیلوں کے میدان آباد رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو بے راہ روی اختیار کرنے سے روکتی ہے۔ جبکہ منشیات و دیگر مضر صحت عوامل سے چھٹکارا دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یاسین اختر شاہ، سپورٹس آفیسر محمد ابراہیم کاکڑ، ا نجینئر فیروز ابڑو، ا نجینئر ارسلان خان اور ا نجینئر شیخ اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کی بروقت تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کمپلیکس کی تیاری میں معیاری مٹیریل کا استعمال اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کمپلیکس میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا اور بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈاکٹر یاسرخان بازئی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے والی قوم ہمیشہ صحت مند رہتے ہیں کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل کو تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں جس سے وہ صحت مند زندگی گزارنے کا درس لیتے ہیں بعد ازاں انہوں نے تاج لالا فٹبال اسٹیڈیم اور مقامی ریسٹ ہاوس فٹسال گراونڈ کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران ٹھیکدار محمد اسلم نے انہیں اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Daily Askar

Comments are closed.