گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی زیرصدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل سے متعلق گورنر ہاوس میں اعلی سطحی اجلاس
پشاور،
30 مئی 2023
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی زیرصدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل سے متعلق گورنر ہاوس میں اعلی سطحی اجلاس
اجلاس میں پشاور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے عوام کو درپیش مشکلات و تکالیف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
خراب ٹرانسفارمرز کی بروقت مرمت، بوسیدہ تاروں کی تبدیلی، بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
پشاور شہر کے 100 فیصد ریکوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی عوامی شکایات موصول ہو رہی ہیں، حاجی غلام علی
بجلی چوری کرنیوالوں کے ساتھ 100 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین بھی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہیں، حاجی غلام علی
واپڈا بل دینے والوں اور بل کی ادائیگی نہ کرنیوالے صارفین میں بجلی فراہمی کا درست میکنزم تشکیل دے، حاجی غلام علی
خراب ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کیلئے لوگ گلی، محلے کی سطح پر چندہ جمع کرتے ہیں، حاجی غلام علی
واپڈا کو پتہ ہونا چاہئے کہ کس ٹرانسفارمر کو کس وقت تبدیل کرنا ضروری ہے، حاجی غلام علی
متعلقہ علاقوں کے ایس ڈی اوز کو عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا چاہئے تاکہ بجلی مسائل کے حل کیلئے عوامی احتجاج کی نوبت ہی پیش نہ آئے، حاجی غلام علی
عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور بہترین کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں، حاجی غلام علی
اجلاس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی، چیف پیسکوعارف محمود سدوزئی،ارباب فاروق ایکسئین رولر، شاہد آفریدی ایکسیئن کینٹ،عبدالروف ایکسئین سٹی، گوہر رحمان سپرنٹنڈنٹ انجننئیر خیبر، پرنسپل سیکرٹری گورنر مظہر ارشاد اور واپڈا کے دیگر حکام شامل تھے
Comments are closed.