سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محفوظ موٹر سائیکل سواری کے موضوع پر سمینار کا انعقاد
سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محفوظ موٹر سائیکل سواری کے موضوع پر سمینار کا انعقاد
کراچی، 30/مئی2023ء۔۔سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محفوظ موٹر سائیکل سواری کے موضوع پر منعقد ہونے والے دو روزہ سیمینار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ طلباء کی حفاظت بہت ضروری ہے کیونکہ وہ ہمار ا مستقبل ہیں۔حادثات کا شکارہونے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہوتی ہے۔پالیسی سازی میں نوجوانوں کی نمائندگی نہیں ہوتی، اس لیے پالیسی بنانے والوں کو ان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ پالیسی کے ممکنہ نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے موٹرسائیکل کی محفوظ سواری کی آگاہی کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے بائیک رائڈنگ سیمولیٹر سافٹ ویئر کو بھی لانچ کیا۔یہ بائیک رائڈنگ سیمولیٹر سرسید یونیورسٹی کو دے دیا گیا ہے تاکہ شعبہ سول انجینئرنگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے فائنل ایئر کے طلباء اپنی تحقیقی سرگرمیوں میں اس سے استفادہ کریں اور اس کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کریں۔تقریب کے شرکاء میں ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر پروفیسر ڈاکٹر میر شبَّر علی، یونی لیور کے کارپوریٹ مینجر محمد سالک، اٹلس ہونڈا کے کنٹری مینجرافتخار احمد اور روڈ سیفٹی و مصنوعی ذہانت کے ماہر ڈاکٹر عمر قریشی و دیگر شامل تھے۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی،کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ روڈ حادثات میں زیادہ تر 18سے 40سال کی عمر کے افراد کی اموات ہوتی ہیں۔حادثات کی وجوہات میں موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے تیزرفتاری اور شعبدے بازیاں کے علاوہ ٹریفک قوانین سے لوگوں کی بے خبری بھی جان لیوا حادثات کا پیش خیمہ بنتی ہے۔لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ قوانین کی پابندی کرنے کے بڑے فائدے ہیں اور ٹریفک قوانین سے لاپرواہی آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ روڈ سیفٹی آپ کے محفوظ مستبقل کی ضمانت ہے۔روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے تعلیم اور آگاہی دونوں ضروری ہیں۔ روڈ حادثات سے بچنے کے لیے نوجوانوں کو علم اور مہارت دونوں سے آراستہ ہونا چاہئے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، دیر سے پہنچنا، نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔
ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر نے کہا کہCOTRETSایک کثیرالشعبہ جاتی ادارہ ہے۔حادثات کا سب سے زیادہ شکار ہونے والے افراد زیادہ تر نوجوان ہوتے ہیں۔چالیس فیصدخطرناک حادثات کاشکار موٹر سائیکل سوار ہوتے ہیں۔اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سافٹ ویئر
تیا رکیا گیاہے۔
اس موقع پر یونی لیور کے کارپوریٹ مینجرمحمد سالک اور اٹلس ہونڈاکے کنٹری مینجیر افتخار احمد نے بھی خطاب کیا۔
عبدالحامد دکنی
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن
کیپشن: (دائیں سے بائیں) ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈاکٹر سیف الرحمن، سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی اور میر شبَّرعلی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
Comments are closed.