ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کےلئے ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کےلئے ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایف سی 53 ونگ کے کمانڈنگ آفیسر سمیت دیگر لائن ڈیپاٹمنٹس کے آفیسران اور ان کے نمائندگان شریک تھے اجلاس کے موقع پر مون سون بارشوں کے پیشگی اقدامات کنٹیجنسی پلان مشینری کو الرٹ رکھنے پر زور دیا گیا تمام ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے اپنے اپنے اقدامات کریں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فیاض علی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ عملے کے ہمراہ پٹ فیڈر کینال کی آر ڈی 267 اور آر ڈی 279 کا جائزہ لیا ان مقامات پر گزشتہ سال شگاف لگے تھے شرکاء نے تمام صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی نے احکامات دئیے کہ ان شگافوں کو صحیح معنوں میں پر کیا جائے کیونکہ اگر کینال کی پشتوں کو مضبوط نہیں کیا گیا تو پھر سے کوئی سانحہ رونما ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ وقت سے قبل اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ہم نہیں چاہتے کہ ضلع صحبت پور میں سیلابی صورتحال کا پھر سے حادثہ پیش آئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ممکنہ بارشوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کئے جائیں آفیسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے سرانجام دیں جتنا ہوسکے عوام کے مفادات میں بہتر سے بہتر کام سرانجام دیں۔

Daily Askar

Comments are closed.