ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی نے تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی کے ہمراہ شہر میں منی پٹرول پمپس پر زائد قیمتوں کے خلاف کارروائی۔
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی نے تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی کے ہمراہ شہر میں منی پٹرول پمپس پر زائد قیمتوں کے خلاف کارروائی۔ خلاف ورزی کرنے والے چھ پیٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا جبکہ سات منی پیٹرول پمپس کے مالکان کو سختی سے ہدایت دیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ سمالانی نے کہا کہ عوام سے اضافی رقم بٹورنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ان کے خلاف سخت کاروائی کرکے ان کے منی پٹرول پمپس سیل کر دیے جائیں گے مقرر کردہ نرخ ناموں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو کچھ ریلیز مل سکے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کوئی بھی منی پٹرول پمپ مالکان عوام سے اضافی رقم بٹور نہیں سکے اعلیٰ حکام کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ڈیرہ مراد جمالی شہر کے مختلف منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے آج جن منی پٹرول پمپ مالکان کو وارننگ دی گئی ہے اگر آئندہ ان منی پٹرول پمپس مالکان نے نرخ ناموں سے تجاوز کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان منی پٹرول پمپس کے ذریعے عوام کو سستے داموں تیل کی فراہمی کو جاری رکھنے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے جسے ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
Comments are closed.