ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اسداللہ سمالانی نے بوائزڈگری کالج میں جاری ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اسداللہ سمالانی نے بوائزڈگری کالج میں جاری ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اس موقع پر سپرینڈنٹ امتحانی سینٹر نے انہیں تمام تر تفصیلات سے آگاہی فراہم کی اسسٹنٹ کمشنرنے امتحانی مرکزکا جائزہ لیا اور سپرینڈنٹ سمیت دیگر کو سخت احکامات دیئے کہ نقل کے خلاف فی الفورکاروائی عمل میں لائیں کسی صورت بچوں کونقل کرنے نہیں دیں اگر کوئی بھی ملوث پایا جائے تواس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے امتحانی سینٹر کے اندرکسی بھی غیرممنوعہ شخص کو اندرآنے نہیں دیاجائے امتحانی سینٹرز میں سکیورٹی کے انتظامات کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں نقل ایک ناسور ہے جو ہمیں تعلیم کے معیار میں آگے بڑھانے کے بجائے مزید پستی کی جانب دھکیل دیتا ہے اور اس کی وجہ سے تعلیم کے معیار میں کافی کمی واقع ہوتی ہے اسی لیے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں سپرنٹنڈنٹ اور اس کے دیگر عملے کو چاہیے کہ وہ نقل کی روک تھام کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ اس ناسور کو روکا جا سکے جو ہمارے بچوں کو صحیح معنوں میں تعلیم سے دور دھکیلنے کا سبب بنا ہوا ہے بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اسداللہ سمالانی نے مین بازار کا بھی دورہ کیا اورقومی شاہراہ پر تجاوزات کے خلاف کروائی کی انہوں نے بعض دکانداروں کو سخت احکامات دیئے کہ وہ تجاوزات کے عمل سے اجتناب کریں بصورت دیگر ان کا رکھا گیا سامان ضبط کیا جائے گا ان تجاوزات کے سبب ٹریفک میں خلل پڑنے کے ساتھ ساتھ عوام بھی مشکلات سے دوچار ہورہی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.