محکمہ فشریز نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جون تا اگست مچھلیوں کے شکار سے گریز کیا جائیں،اسی تین ماہ کے دوران مچھلیاں نسل پیدا کرنے کے لیے انڈے دیتی ہے۔

 

شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ فشریز نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جون تا اگست مچھلیوں کے شکار سے گریز کیا جائیں،اسی تین ماہ کے دوران مچھلیاں نسل پیدا کرنے کے لیے انڈے دیتی ہے۔کرنٹ اور دیگر طریقوں سے اس عمل کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔شانگلہ کے خوڑو دریائے ٹراوٹ فش کیلئے موضوع ہیں اور جون،جولائی اور اگست میں اس کی نسل افزائی ہوتی ہیں لہذا عوام محکمہ فشریز کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے اس دوران مچھلیوں کا شکار کرنے والوں پر کڑئی نظر رکھیں اور زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے۔محکمہ فشریز شانگلہ نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 1 جون تا 31 اگست کے درمیان مچھلیاں نسل پیدا کرنے کے لیے انڈے دیتی ہے لہذا اس مدت کے دوران مچھلیوں کے شکار سے گریز کریں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔۔

Daily Askar

Comments are closed.