شانگلہ میں گزشتہ نو سال سے صحت کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا ہے کہ منصور ڈاکٹر ہسپتال کے قیام سے شانگلہ کے مریضوں کو گھر کے دہلیز پر صحت سہولیات میسر ہوں گی۔
شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں گزشتہ نو سال سے صحت کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا ہے کہ منصور ڈاکٹر ہسپتال کے قیام سے شانگلہ کے مریضوں کو گھر کے دہلیز پر صحت سہولیات میسر ہوں گی۔ شانگلہ میں گزشتہ نو سال سے صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں مگر یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان اور خاص طور پر لیبارٹریوں کے رزلٹ کے حوالے سے مریضوں اورخاص کر ڈاکٹروں کو شدید تشویش تھی اب شانگلہ میں تعمیر شدہ منصور ڈاکٹر ہسپتال کے قیام سے یہاں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور خاص طور پر لیبارٹری کوالیفائیڈ سٹاپ کی تعیناتی سے لوگوں کو سہولیات ملے گی اور مریضوں اور ڈاکٹروں کی تشویش میں خاطرخواہ کمی آئے گی۔ ڈاکٹروں نے حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ نئے تعمیر شدہ الپوری منصور ڈاکٹر ہسپتال کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے تاکہ شانگلہ کے سات لاکھ سے زائد آبادی کو فائدہ پہنچ سکے۔ نئے تعمیر شدہ منصور ڈاکٹر ہسپتال میں جدید سہولیات موجود ہیں اب تقاضا ہے کہ اس ہسپتال کو صحت کارڈ میں شامل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ افتتاحی تقریب سے علاقے بھر کے مشران اور دیگر ڈاکٹروں نے بھی خطاب کیا ڈاکٹروں نے سہولیات کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ مشران نے منصور ڈاکٹر اسپتال الپوری پر سرمایہ کاری کرنے اس کی تعمیر پر اس کے مالک اور ڈاکٹروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی اس عوامی خدمت کو جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران علی نے کہا کہ ہسپتال میں 14اسپیشلائز ڈاکٹر24 گھنٹے سہولیات فراہم کریں گے جبکہ غریبوں کو خصوصی رعایت کے ساتھ سہولیات دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں جدید 3اپریشن تھیٹرز کا قیام کیا گیا ہے۔ یرقان کے لئے بھی علیحدہ اوٹی قائم کر دی گئی ہیں جو شانگلہ میں اپنی نوعیت کی پہلی او ٹی ہوگئی۔ تقریب سے دیگر نے بھی خطاب کیا اور امید ظاہر کی کہ منصور ڈاکٹر ہسپتال شانگلہ میں مریضوں کو صحت سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔۔
Comments are closed.