وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر میں چلنے والی ایسی اسکول وینز اور کوسٹرز میں سے فوری طور پر سی این جی کِٹس ہٹانے کے لئے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
کراچی
30 مئی 2023
وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سندھ بھر میں چلنے والی ایسی اسکول وینز اور کوسٹرز میں سے فوری طور پر سی این جی کِٹس ہٹانے کے لئے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں جتنے بھی غیر قانونی بس اسٹینڈز ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے جائیں۔
اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت کو ہدایات دیں کہ غیر قانونی بس اسٹینڈ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھے جائیں اور اس سلسلے میں جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اجلاس میں غیر قانونی بس اسٹینڈز چلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے جتنے بھی بس اسٹینڈز پر غیر قانونی قبضے ہیں وہ فوری طور پر ختم کروائے جائیں اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کی مدد لی جائے۔
Comments are closed.