گورنر حاجی غلام علی کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں پر امن عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر انسپکٹر جنرل پولیس کو مبارکباد

گورنر کا بہترین سیکیورٹی انتظامات پر محکمہ پولیس کو خراج تحسین

گورنر کی عشرہ محرم الحرام میں بزنس کمیونٹی، امن کمیٹی اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی شاندار خدمات کی بھی تعریف

پشاور سمیت صوبہ بھر میں پرامن محرم الحرام کے انعقاد پر پولیس و سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حاجی غلام علی

تمام تر خطرات کے باوجود پولیس نے انتہائی عمدہ کارکردگی اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن عشرہ محرم الحرام کو یقینی بنایا، حاجی غلام علی

پشاور سمیت تمام اضلاع کے پولیس سربراہان، پولیس اہلکاروں نے بہترین فرائض کی ادائیگی کی ہے جو کہ قابل تحسین ہے، حاجی غلام علی

بزنس کمیونٹی، امن کمیٹی کے ارکان و عہدیداروں کی امن و امان قائم رکھنے کیلئے شاندار خدمات کو بھی سراہتا ہوں، حاجی غلام علی

بزنس کمیونٹی، امن کمیٹی نے پشاور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں ہمیشہ کیطرح اپنا انتہائی اہم کردار کرتے ہوئے باہمی بھائی چارے کو فروغ دیا، حاجی غلام علی

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا بھی فرقہ ورانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے میں کردار و خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حاجی غلام علی

تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے عشرہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضا سازگار بنانے میں بہترین خدمات انجام دی ہیں، حاجی غلام علی

واقعہ کربلا صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، حاجی غلام علی

صوبہ بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا رونما نہ ہونا باہمی رواداری، بھائی چارے کی عمدہ مثال ہے، حاجی غلام علی

Daily Askar

Comments are closed.