جھل مگسی 30جولائی:-بلوچستان یوم عاشورہ شہدائے کربلا نہایت ہی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ۔تفصیلات کیمطابق ۔ضلع جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ اور جھل مگسی شہر و مضافات میں یوم عاشورہ کے مرکزی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس بر آمد ہوگئے جو کہ اپنے اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہو کر منزل مقصود پر خیر و عافیت کیساتھ اختتام پذیر ہوگئے .ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کی جانب سے یوم عاشورہ کے ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے عاشورہ بیاد شہدائے کرب و بلا کے ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اسی تناظر میں گنداواہ جلوس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالحمید کورائی اور ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی کر رہے تھے اور جھل مگسی یوم عاشورہ کے ماتمی جلوس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی رحمت اللّہ شاہ کر رہے تھے ۔ جلوس میں محکمہ صحت کی ایمبولینسز اور عملہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے اہلکاران بھی جلوس کے شرکاء کو طبی امداد فراہم کررہے تھے ۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے مذکورہ تمام ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تمام سیکورٹی فورسز اسپیشل برانچ ودیگر خفیہ اداروں کے آفیسران و اہلکاران کو امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور اضافی نفری تعینات کی جائے ہر آنے جانے والے شخص و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھ انکا تعاقب کیا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے ۔ آخر میں انھوں نے تمام سیکورٹی فورسز و دیگر اہلکاران پیرا میڈیکل اسٹاف و ڈاکٹرز کو فرائضِ منصبی کی ادائیگی احسن طریقے سے سر انجام دینے اور امن و امان کے کیساتھ یوم عاشورہ کے اختتام پر حوصلہ افزائی کیلئے شاباش بھی دی ۔
Comments are closed.