آخوروال اور دوستان کول مائنز میں ایک مزدور جان بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔آخوروال کول مائن حادثے میں نواب سیف الرحمن،حبیب الرحمن،شفیع شدید زخمی جبکہ شیرزادہ جان بحق۔ دوستان کول مائن میں حبیب الرحمن،حاجی نواب،ؤ اور سیف الرحمن شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ روا ں ہفتہ شانگلہ کے کوئلہ کان مزدوروں کیلئے قیامت صغراء گزرا،آخوروال،دوستان اور درہ آدم خیل میں حادثات کے دوران تین مزدوروں جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ہزاروں فٹ زمین کی تہہ میں رزق حلال کے حصول کیلئے شانگلہ سے گئے لاکھوں کول مائنز کان کنوں کا کوئی پرسان حال نہیں،آئے روز حادثات سے اموات معمول بن چکا ہیں جبکہ ایسے حادثات میں بیشتر زخمی کان کن معذور ہوجاتے ہیں۔کول مائن حادثات پر سوشل میڈیا بھڑک آٹھا،حادثات کو شانگلہ کے عوام کی بدقسمتی،بے بسی اور سیاسی نمائندوں کیلئے شرمناک ہیں۔شانگلہ پر دو دہائی سے زیادہ منتخب ہونے والے نمائندیں صرف حادثات کے وقت وعدے تقریریں اور اعلانات کرتے ہیں جبکہ مسلسل حکومت میں رہنے کے باوجود شانگلہ کی لاکھوں مزدوروں کی تقدیر نہ بدل سکا اور نہ بدلے گا۔کوئلہ کان حادثات میں معذور اور ہلاک ہونے والے ہزاروں مزدوروں کی سیرے سے کوئی رجسٹریشن تک موجود نہیں جو ان مزدوروں کی بے بسی،منتخب نمائندوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔۔
Comments are closed.