باجوڑ میں افسران کی جانب سے ڈرائیورز کے بجائے کلاس فوراورسیکیورٹی اہلکاروں پر گاڑی چلانے کی شدید الفاط میں مذمت کی گئی اور اس اقدام کوغیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے انھیں آفسر شاہی اور سرکاری ملازمین کی حق تلفی قراردے دی۔ چیف سیکرٹری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آل گورنمنٹ ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صوبائی عہدیدارں کا کہنا تھاڈرائیوروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ہر فورم پر اس کے جائز حقوق کی بات کریں گے۔ آل گورنمنٹ ڈرائیور ایسوسی ایشن کا اجلاس گز شتہ روز شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں منعقد ہوا جس کی میزبانی اختر علی شانگلہ کر رہے تھے۔ اجلاس میں موجود ہ حالات میں سرکاری ڈرائیوروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ محکمہ صحت کے وہ ملازمین جو 1122کے ساتھ ڈیوٹی کر رہے ہیں انہیں مراعات نہیں دی جا رہی ہے اور نہ ہی ان کو وردیوں کے پیسے دیے جا رہے ہیں۔ دیگر سرکاری ملازمین کی طرح ڈرائیورز کو بھی اپگریڈکیا جائے اور ان کی اپگریڈیشن کی جائے۔ اجلاس میں آل گورنمنٹ ڈرائیورایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اتفاق کیا کہ ڈرائیورز کو درپیش مسائل کے حل تک وہ اپنا مطالبات اعلی حکام تک پہنچائیں گے اور ہر فورم پر اپنی جائز حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ آل گورنمنٹ ڈرائیور ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس میں سر پرست اعلیٰ غلام محمد تنولی کے علاوہ شاہ جہان لالا بانی اگڈا،زاہد حفیظ سینئر وائس چیئر مین اگڈا،اختر علی وائس چیئر مین اگڈا،امان عزیز صدر اگڈا،منظور خان سنیئر نائب صدر اگڈا۔سردار طارق جزل سیکرٹری اگڈا،فاروق خان سیکرٹری فنانس اگڈا۔عبدالحفیظ محمدیصدر اگڈا ایبٹ آباد، سردارعبدالوحید جزل سیکرٹری،ریاض خان سمیت شانگلہ کے عہدیداران اور سرکاری ڈرائیورز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Comments are closed.