تمام جلوس اور مجالس پرامن،95فیصدپنجاب میں موبائل سروس بند نہیں کی،

انتظامیہ اورپولیس کی کاوشوں کو سلام،محسن نقوی کا ٹویٹ
لاہور30جولائی:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الحمدللہ! پنجاب بھر میں تمام جلوس اور شام غریباں کی مجالس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئیں اورکوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔عشرہ محرم الحرام خصوصا یوم عاشور پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی انتھک کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔پنجاب بھر میں 95 فیصد علاقوں میں موبائل فون سروس بحال ہونے کے باوجود سیکورٹی کو یقینی بنانے پر انٹیلی جنس ایجنسیوں، سی ٹی ڈی، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ اسلام کے امن اور ہم آہنگی کے ابدی پیغام کو ہم سب نے مل کر کامیابی سے پھیلایا ہے

Daily Askar

Comments are closed.