کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہاکہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بھرپور کوشش رہی ھے کہ مسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے مگر جب بھی پنجرہ پل کو بحال کیا جاتا پھر بارش ھو جاتی اور پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے سے یہ عارضی راستہ پھر منقطع ھو جاتا پانی کی سطح کم ھونے کی صورت میں بحالی کا کام پھر نئے سرے سے شروع کیا جاتا تھا میں خود تمام صورتحال کو مانیٹر کرتا رہا ہوں اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اور آج چھوٹی گاڑیوں کےلئے راستہ بحال کردیاگیا ھے۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے راستے میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر آرام سے کریں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اپنی باری کا انتظار کریں ہمیں بخوبی اندازہ ہے کہ پنجرہ پل کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں چھوٹی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے بعد میں بڑی گاڑیوں کے لئے بھی راستہ بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اگر بارش نہ ھوئی تو تمام گاڑیوں کو اجازت دے دی جائے گی۔
Comments are closed.